0
Sunday 29 Jul 2018 19:15

اے این پی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام حالیہ انتخابی نتائج کیخلاف کل احتجاج کیا جائیگا

اے این پی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام حالیہ انتخابی نتائج کیخلاف کل احتجاج کیا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی ہدایت کے مطابق حالیہ انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کیخلاف احتجاجی جلوس کی کال پر اے این پی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام 30 جولائی بروز پیر بوقت 05:00 بجے سہ پہر نمک منڈی چوک سے احتجاجی جلوس نکالا جائے گا۔ جلوس کی قیادت اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور، سٹی ڈسٹرکٹ کے ضلعی صدر ملک غلام مصطفی، سینئر نائب صدر نیاز محمد مومند، جنرل سیکرٹری سرتاج خان، نائب صدور ملک طارق اعوان، عابد اللہ خان یوسف زئی، غلام حسن، نواب علی یوسف زئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نور جمال آفریدی ایڈووکیٹ اور دیگر عہدیدار کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 741012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش