0
Thursday 2 Aug 2018 10:14

وزیراعلٰی بلوچستان کیلئے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا، سردار یار محمد رند

وزیراعلٰی بلوچستان کیلئے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا، سردار یار محمد رند
اسلام ٹائمز۔ بی این پی رہنماء جام کمال کو وزیراعلٰی بلوچستان نامزد کرنے پر تحریک انصاف بلوچستان کی پارلیمانی پارٹی ناراض ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بلوچستان عوامی پارٹی اور تحریک انصاف بلوچستان کے اجلاس میں معاملہ نمٹایا تھا۔ عمران خان نے سردار یار محمد رند اور بی اے پی کے جام کمال کو معاملات مشاورت سے طے کرنے کا اختیار دیا تھا۔ تاہم جہانگیر ترین نے اپنے طور جام کمال کی وزیراعلٰی بلوچستان نامزدگی کا اعلان کیا، جس پر پی ٹی آئی بلوچستان پارلیمانی پارٹی اس اعلان سے ناراض ہو گئی۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر یار محمد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اپنی حکومت بنا سکتے تھے، مگر جہانگیر ترین کے اعلان سے بلوچستان عوامی پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع مل گیا ہے۔ عمران خان نے کسی کو وزیراعلٰی نامزد نہیں کیا، اتحاد کے معاہدے میں صرف یہ طے ہوا ہے کہ جس کے پاس اکثریت ہوگی، وہی حکومت بنائے گا۔

دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ جام کمال کے نام پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں، وہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں۔ یار محمد رند کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں ہے، بی اے پی سے مرکز میں حمایت کے بدلے صوبائی حکومت میں تعاون کی بات ہوئی ہے۔ پارٹی جس کو منتخب کرے گی، وہی وزیراعلٰی بلوچستان بنے گا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ مل بیٹھ کر بات کر لیں گے، عمران خان جو فیصلہ کریں گے، وہی حتمی ہوگا۔ حکومت بنانے کا حق پارلیمنٹ میں بیٹھے ارکان اور چیئرمین کا ہوتا ہے۔ جام کمال کی بطور وزیراعلٰی نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا، لیکن وزیراعلٰی جام کمال کو بنانا ہے یا کسی اور کو، اس کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 741901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش