0
Friday 10 Aug 2018 19:24

ملتان، سرائیکستان نوجوان تحریک کا ڈیرہ اسماعیل میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان، سرائیکستان نوجوان تحریک کا ڈیرہ اسماعیل میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ سرائیکستان نوجوان تحریک کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل میں ہونے والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے طوک قذافی روڈ، یونیورسٹی روڈ اور خانیوال روڈ بند کرکے شدید نعرے بازی کی، مظاہرے کی قیادت سرائیکستان نوجوان تحریک کے بانی و چیئرمین مہر مظہر عباس کات کی، اس موقع پر ملک علی رضاراں، حسن شہزاد بیگ، اقبال مہدی ترگڑ، دلاور خان، سید ناصر عباس گردیزی، سید حسیب گردیزی، سبطین خان لنگاہ، فرمان علی روحانی، مرزا خرم عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سرائیکستان نوجوان تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار قتل عام کا ازخود نوٹس لیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سرائیکیوں کا قتل عام ایک سوچی سمجھی سازش ہے، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 743761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش