0
Thursday 16 Aug 2018 02:38

خلیجی ممالک میں موجود بلتستان والوں کا انڈیا سے رابطہ ہے، آغا خان جی بی ٘کو سٹیٹ بنانا چاہتا ہے، لیفٹننٹ جنرل (ر) شعیب امجد

خلیجی ممالک میں موجود بلتستان والوں کا انڈیا سے رابطہ ہے، آغا خان جی بی ٘کو سٹیٹ بنانا چاہتا ہے، لیفٹننٹ جنرل (ر) شعیب امجد
اسلام ٹائمز۔ ملک کے ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے لیفٹننٹ جنرل  (ر) شعیب امجد نے گلگت بلتستان کے عوام بلخصوص بلتی قومیت اور اسماعیلی برادری پر سنگین الزام عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک کا انٹری پوائنٹ ہے اور یہاں تحریک طالبان پاکستان کے لوگ بھی ہیں جو سی پیک کے منصوبے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ خطرناک یہ ہے کہ خلیجی ممالک اور مشرق وسطیٰ میں کام کرنے والے جی بی کے لوگ بلخصوص بلتیوں سے انڈیا اور راء کے مضبوط رابطے ہیں۔ ان کو انڈیا بھی لے جایا گیا اور برین واش کرکے انکو تربیت دی گئی ہے۔ راء نے انہیں پیسے بھی دئِے ہیں۔ یہ لوگ سہولت کار بھی ہو سکتے ہیں اور خود ملوث ہوسکتے ہیں۔ سی پیک کو کم از کم ایسی قوتیں ڈیلے کرسکتی ہے۔ اسی طرح بلوچستان میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ دوران گفتگو لیفٹننٹ جنرل (ر) شعیب امجد نے مزید کہا کہ سی پیک کا دروازہ یعنی جی بی میں کارروائیاں ہوگی۔ یہاں کارروائی کرنا آسان بھی ہے کیوں کہ یہاں پہاڑی علاقے ہیں اور چھپنے کی جگہ بھی ہے۔ اس مشکل کا حل یہاں کے عوام ہے۔ یہاں کے عوام پڑھے لکھے ہیں اور نوے فی صد شرح خواندگی ہے اور اس سلسلے میں ان سے مدد لی جائے تو عوام حکومت کا ساتھ دیں گے۔ اینکر پرسن کے سوال پر انہوں نے اس بات کی حمایت بھی کی کہ آغا خان گلگت بلتستان میں الگ ریاست بنانا چاہتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 744848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش