0
Thursday 16 Aug 2018 19:03

حکومت اور اپوزیشن ملکر قوم کو مسائل سے نجات دلائیں، صاحبزادہ حامد رضا

حکومت اور اپوزیشن ملکر قوم کو مسائل سے نجات دلائیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ملکر قوم کو مسائل سے نجات دلائیں، ایک دوسرے کو معاف کرکے نئے قومی سفر کا آغاز کیا جائے، ملک و قوم کو گھمبیر مسائل کا سامنا ہے، ملک کسی محاذ آرائی کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اچھی روایت نہیں، پیپلز پارٹی کا پختہ جمہوری طرز عمل قابل ستائش ہے، عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد سب کو ساتھ لے کر چلنے کا اعلان کریں، چودھری پرویز الہی کا سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونا خوش آئند ہے، حکومت اور اپوزیشن مل کر ملکی مسائل کے حل کا نیشنل ایجنڈا تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ  ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، بلیم گیم اور پوائنٹ سکورنگ کو دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ متحدہ اپوزیشن متحد نہیں رہ سکے گی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اکٹھے چلنا ممکن نہیں، گڈگورننس کے ذریعے ہی تعمیر پاکستان کا خواب پورا ہو سکتا ہے، چھوٹے صوبوں سے قومی اسمبلی کا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر منتخب ہونا مثبت عمل ہے، نئی حکومت بلوچستان کی محرومیاں ختم کرنے پر خصوصی توجہ دے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد خطبہ حجتہ الوداع ہر سرکاری دفتر میں آویزاں کرنے کا حکم جاری کریں۔ پی ٹی آئی کی حکومت کو ن لیگ کی حکومت کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ قوم انصاف اور احتساب چاہتی ہے، کرپٹ مافیا نئے پاکستان سے خوفزدہ ہے، جمہوریت اور احتساب ساتھ ساتھ چلنا چایئے، عمران خان قوم کی امیدوں کا مرکز بن چکے ہیں، وعدے پورے نہ کئے گئے تو شدید عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 744933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش