0
Sunday 19 Aug 2018 20:05

بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے، نامزد صدر مملکت عارف علوی کا دعویٰ

بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے، نامزد صدر مملکت عارف علوی کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وعدہ کیا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کا سفر شروع ہوگیا، پاکستان کے عوام نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیا تھا، بہت بڑی تندیلی آنے والی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عارف علوی نے ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کی بطور صدر پاکستان امیدوار بننے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں، بلوچستان سمیت تمام صوبوں کے حالات بہتر کریں گے، ایسی تبدیلیاں آئیں گی، جس میں غریب کی فکر ہوگی، لوگوں کی نوکریاں ملیں گی، جس کا عمران خان نے وعدہ کیا ہے۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کا مشکور ہوں، جنہوں نے ایسا وزیراعظم منتخب کیا، کراچی اور سندھ میں بہتری آئے گی اور اس کو آباد کریں گے۔ نامزد صدر مملکت نے کہا کہ عوام کے ساتھ تعلق کم نہیں ہو سکتا، کوششوں کروں گا کہ کچھ دن اپنا کلینک چلا سکوں۔
خبر کا کوڈ : 745432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش