0
Sunday 19 Aug 2018 23:02

عمران خان نے اپنی زندگی سے ثابت کیا ہے کہ خوابوں کو محنت، لگن و خلوص نیت سے تعبیر کی شکل میں ڈھالا جاسکتا ہے، اعجاز جنجوعہ

عمران خان نے اپنی زندگی سے ثابت کیا ہے کہ خوابوں کو محنت، لگن و خلوص نیت سے تعبیر کی شکل میں ڈھالا جاسکتا ہے، اعجاز جنجوعہ
اسلام ٹائمز۔پاکستان تحریک انصاف ملتان کے ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اب ہر جرم کا حساب دینا ہوگا اور مجرم کو سزا کے عمل سے گذرنا ہوگا۔ معاشرے میں انصاف کا نظام قائم ہوتا نظر آئے گا اور نچلا طبقہ بالخصوص غریب کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی جدوجہد ہم سب بالخصوص نوجوانوں کے لئے ایک روشن مینارہ ہے، وزیراعظم عمران خان نے اپنی زندگی سے ثابت کیا ہے کہ خوابوں کو محنت، لگن و خلوص نیت سے تعبیر کی شکل میں ڈھالا جاسکتا ہے، کھیل کے میدان سے لیکر سیاست کی پر خار وادیوں میں جو کامیابی و کامرانی وزیراعظم عمران خان نے سمیٹی، اس کی مثال کہیں میسر نہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع ملتان کے زیر اہتمام '' جشن فتح و مسرت '' تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنمائوں و عہدیداران جواد امین قریشی، یوسف ڈمرا، نسیم خان، عبدالستار آرائیں، عامر چوہدری، سعدیہ بھٹہ، ذہین کنول، بابر کھوکھر، ڈاکٹر فاروق لنگاہ، شاہ رخ اور ڈاکٹر جام ذوالفقار نے کہا کہ عمران خان کی تاریخ ساز کامیابی نے پورے پاکستان کو متحد و منظم کر دیا ہے، اس کامیابی سے صرف اسی طبقہ میں صف ماتم بچھی ہوئی نظر آرہی ہے، جس نے ستر سال ملکی وسائل پر اپنے ہاتھ صاف کیئے اور قوم کو بدحالی و تنزلی کے اندھیروں میں دھکیلا۔ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کا جھوٹا راگ الاپنے والوں کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے اور اب اس ملک میں کوئی مک مکا یا این آر او کی سیاست نہیں کرسکے گا۔ اب صرف قانون کی بلا امتیاز حکمرانی ہوگی اور حق دار کو ہی اس کا حق دستیاب ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 745446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش