0
Friday 24 Aug 2018 18:14

کراچی، عید کی تعطیلات میں بجلی بھی غائب، شہری پریشان

کراچی، عید کی تعطیلات میں بجلی بھی غائب، شہری پریشان
اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلان کے باوجود کراچی کے شہری کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کے باعث سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے گلزارِ ہجری اور اس کے ملحقہ علاقوں گلشنِ کنیز فاطمہ، اسکیم 33 اور کراچی یونیورسٹی کے قرب و جوار کے دیگر علاقوں میں عید کے دوسرے دن سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں پانی ختم ہوگیا جبکہ قربان کئے گئے جانوروں کا گوشت خراب ہونے کا بھی خدشہ ہے، اس کے ساتھ دیگر گھریلوں امور کی انجام دہی میں سخت مشکلات درپیش آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی اعلان کردہ تعطیلات 23 اگست کو ختم ہوگئیں تھیں جس کے بعد 24 اگست سے کاروبار زندگی معمول پر آنا شروع ہوگیا۔ اس حوالے سے جب کے الیکٹرک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے شہر میں کسی بڑے فالٹ کی موجودگی سے انکار کیا۔ کے الیکٹرک نمائندے کا کہنا تھا کہ شہر کے کچھ علاقوں میں بارش اور نمی کے باعث مختلف مقامات پر خرابی کی شکایات ہیں جنہیں کے الیکٹرک کی ٹیم درست کر کے بجلی بحال کررہی ہے۔ اس سلسلے میں ناظم آباد، کورنگی اور گلشن اقبال، نارتھ کراچی اور ملحقہ علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جس میں سے بیشتر میں کئی کئی گھنٹے بجلی کا تعطل جاری رہا۔
 
خبر کا کوڈ : 746005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش