0
Monday 10 Sep 2018 11:11

پشاور پولیس نے امن دشمنوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا

پشاور پولیس نے امن دشمنوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کا دارالحکومت دہشت گرد حملوں سے بچ گیا۔ پولیس نے اہم کارروائی کرکے زیر زمین چھپایا گیا غیر ملکی ساخت کا اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متنی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی اسلحہ برآمد کرلیا اور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ کارروائی کے دوران پولیس نے بھاری مقدار میں زیرِ زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا ہے، جبکہ دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ایس پی رورل سجاد خان کے مطابق کارروائی کے دوران 2 ملزمان جمیل اور بختیار کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کی نشاندہی پر زیرِ زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا ہے، برآمد ہونے والا اسلحہ غیر ملکی ہے جس کی مالیت لاکھوں روپوں میں ہے۔

اسلحے میں 6 کلاشنکوف، 3 بندوق، 8 پستول، 123 میگزین و دیگر سامان شامل ہے۔ پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر یہ اسلحہ محرم الحرام میں تخریب کاری کیلئے استعمال ہونا تھا۔ گرفتار ملزمان سے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کر رہے ہیں، جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جو جلد گرفتار ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس میں 2 خودکش حملہ آور پکڑے گئے، خودکش حملہ آور نعمت اللہ اور صدیق اللہ سرحد پار سے آئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 749128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش