0
Tuesday 11 Sep 2018 11:29

وفاقی کابینہ میں توسیع، چھ وزراء نے حلف اٹھا لیا

وفاقی کابینہ میں توسیع، چھ وزراء نے حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ کے 6 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا، صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وزراء سے حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع کر دی گئی ہے جس کے لئے نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی اور 6 نئے وزرا سے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا۔ علی محمد خان، عمر ایوب، حیدر علی زیدی نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا جبکہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا، وزراء کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 749336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش