0
Sunday 16 Sep 2018 17:19

اپر اورکزئی، چھت منہدم ہونے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

اپر اورکزئی، چھت منہدم ہونے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ اپر اورکزئی کے علاقے ڈوپکی میں گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی اپنے 2 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے، جبکہ صرف 1 بچی زندہ بچی ہے جو زخمی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقے ڈوپکی میں واقع ایک مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مکان کی چھت تیز بارش کے باعث گری۔ جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے شامل ہیں، جبکہ گھر میں موجود صرف ایک بچی زندہ بچ گئی ہے جو شدید زخمی ہے۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 4 سال اور 2 ماہ بتائی جاتی ہے۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے سے نکالا اور زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 750422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش