0
Monday 24 Sep 2018 08:51

پرامن محرم الحرام ثبوت ہے کہ دہشتگردوں کا کافی حد تک صفایا کر دیا گیا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

پرامن محرم الحرام ثبوت ہے کہ دہشتگردوں کا کافی حد تک صفایا کر دیا گیا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عزاداری کے پروگراموں کو بہترین سکیورٹی فراہم کرکے ذمہ داران نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کی صلاحیتوں سے مکمل طور پر لیس ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ملت تشیع کا عزاداری کے پروگراموں کے دوران ریاستی اداروں کے افسران و اہل کاروں کے ساتھ بھرپور تعاون اس امر کا عکاس ہے کہ شیعہ قوم اس ملک کے ذمہ دار لوگ اور قانون و آئین کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پُرامن صورتحال اس حقیقت کا برملا ثبوت ہے کہ وطن عزیز سے دہشت گردوں کا کافی حد تک صفایا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہ ریاستی اداروں کے ساتھ ملت تشیع کا تعاون اس وقت تک اسی طرح جاری رہے گا، جب تک ہمارے ساتھ قانون و انصاف کی زبان میں بات کی جاتی رہے گی، ہم باہمی احترام اور منصفانہ طرز عمل پر یقین رکھتے ہیں، اختیارات کے ناجائز استعمال یا متعصب لب و لہجہ ہمیں کسی صورت برداشت نہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عزاداری کے پروگراموں کو تحفظ فراہم کرنے پر چیف آف آرمی سٹاف، ڈی جی رینجرز، تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان و آزاد کشمیر اور فاٹا کے اعلیٰ پولیس و انتظامی افسران اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 751753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش