0
Saturday 29 Sep 2018 09:59

ہالینڈ، پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

ہالینڈ، پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ ڈچ پولیس نے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پبلک پراسیکوٹر نے بتایا ہے کہ گرفتار شدہ افراد کا تعلق ایک مقامی دہشت گرد گروہ سے ہے۔ تحقیقات کاروں کے مطابق یہ افراد مشین گنوں، خودکش جیکٹوں اور کار بم حملے سے کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ اس منصوبے کے تحت ایک ہائی پروفائل پروگرام کے دوران دھماکہ خیز بیلٹ اور اے کے 47 رائفل کا استعمال کر کے بڑے پیمانے پر دہشت گرد حملہ کرنا تھا۔ مقامی پولیس کے مطابق ملزم اے کے47، دستی بم اور دھماکہ خیز مواد کا انتظام کرنے میں لگے ہوئے تھے۔ گرفتار کئے گئے افراد کی عمر 21 سے 34 برس ہے۔
خبر کا کوڈ : 752737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش