0
Tuesday 2 Oct 2018 15:00

پشاور، کینسر بارے شعور بیدار کرنے کیلئے پنک ربن مہم شروع

پشاور، کینسر بارے شعور بیدار کرنے کیلئے پنک ربن مہم شروع
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی چھاتی کے کینسر کے بارے میں شعور بیدار کرنے کیلئے پنک ربن مہم شروع کر دی گئی ہے جو 7 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ شہر کے مختلف مقامات پر اس حوالے سے سائن بورڈ بھی لگا دیئے گئے ہیں۔ ملک میں ہر 9 میں سے 1 خاتون چھاتی کے کینسر کے خطرے سے دوچار ہے۔ ملک بھر میں 1 کروڑ 2 لاکھ خواتین کو چھاتی کا کینسر لاحق ہونے کا شدید خطرہ ہے۔ چھاتی کا کینسر ہر سال ملک میں 40 ہزار اموات کا باعث بنتا ہے۔ جنوبی اشیاء میں چھاتی کا کینسر سب سے زیادہ پاکستان میں ہے۔ اس سال چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کیلئے پنک ربن کے مہم کا عنوان ہے کہ "نویں عورت کو بچاؤ"۔ خیبر پختونخوا میں چھاتی کینسر سے ہر سال 10 ہزار سے زائد اموات ہوتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 753439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش