0
Monday 15 Oct 2018 10:24

فحاشی پھیلانے والے انٹر نیٹ کیفے، ویڈیو شاپس کیخلاف آپریشن کا حکم

فحاشی پھیلانے والے انٹر نیٹ کیفے، ویڈیو شاپس کیخلاف آپریشن کا حکم
اسلام ٹائمز۔ رواں برس بچوں کیساتھ بدفعلی اور خواتین کیساتھ زیادتی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے پر پنجاب پولیس حرکت میں آگئی ہے۔ آئی جی پنجاب محمد طاہر نے انٹرنیٹ کیفے، ویڈیو شاپس کیخلاف آپریشن کا حکم دے دیا۔ آئی جی پنجاب محمد طاہر نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ انٹرنیٹ کیفے یا ویڈیو شاپس سے "پورن گرافی" کی ویڈیوز ملنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس حوالے سے کسی کی سفارش یا دباؤ کو بھی خاطر میں نہ لایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے سپیشل برانچ کو انٹرنیٹ کیفے اور ویڈیو شاپس کی خفیہ مانیٹرنگ کرکے مصدقہ اطلاعات دینے کی ہدایت ہے۔ آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سپیشل برانچ کی رپورٹ کے بعد پولیس فوری کارروائی کرے۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد معاشرے میں بڑھتے ہوئے زیادتی و بدفعلی کے واقعات پر قابو پانا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کیخلاف آپریشن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 755878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش