0
Wednesday 17 Oct 2018 20:19

حریت رہنماؤں کے حوصلوں کو توڑنے کیلئے بھارت انتہائی بزدلانہ حربوں پر اتر آیا ہے، آغا سید حسن

حریت رہنماؤں کے حوصلوں کو توڑنے کیلئے بھارت انتہائی بزدلانہ حربوں پر اتر آیا ہے، آغا سید حسن
اسلام ٹائمز۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر عتاب کشمیری طلاب کے خلاف یونیورسٹی حکام کی دشمنانہ مہم جوئی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ مذکورہ طلاب کو صرف ایک دینی رسم کی ادائیگی پر عتاب کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی مرنے والے فرد خواہ وہ کسی بھی مذہب یا فکر و ذہنیت کا حامل ہو کی آخری رسومات دیگر انسانوں کے لئے ایک فریضے کی حیثیت رکھتا ہے۔ آغا سید حسن نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر عتاب کشمیری طلاب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے قومی اور انسانی جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ حریت رہنماؤں کے حوصلوں کو توڑنے کیلئے بھارت انتہائی بزدلانہ حربوں پر اتر آیا ہے۔ انہوں نے جیلوں میں محبوس دیگر مزاحمتی قائدین اور کارکنوں کی حالت زار پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بے پناہ مظالم اور جبر و تشدد کے بل پر کشمیریوں کی برحق آواز کو دبانے میں ناکامیوں کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ہتھکنڈوں کے تحت مزاحمتی اور حریت پسند دینی رہنماؤں کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ عوام کے مزاحمتی جذبات کی ترجمانی کرنے والوں کے حوصلوں کو توڑا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 756314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش