0
Wednesday 17 Oct 2018 23:29

یہ دور حسینیت کو سمجھنے اور اپنانے کا دور ہے،پسند علی رضوی

یہ دور حسینیت کو سمجھنے اور اپنانے کا دور ہے،پسند علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے کہا ہے کہ یہ دور حسینیت کو سمجھنے اور اپنانے کا دور ہے، ایک طرف تو دنیا سرمایہ دارانہ نظام کے زوال کا مشاہدہ کر رہی ہے، تو دوسری طرف کردار حسینی اپنانے کیلئے کروڑوں کی تعداد میں انسان  کربلا کا رخ کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں پسند رضوی نے کہا کہ آج کے انسان نے اپنے درد کا مداوا حسینیت میں تلاش کرنا شروع کیا ہے، آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ حسینیت انسانیت کو متحرک کر رہی ہے، ایثار و فداکاری کے جن مناظر کو ہم کل تک صرف تاریخ کربلا میں پڑھتے تھے، آج وہ مناظر عملی دنیا میں اپنی آنکھوں سے لبنان، شام، عراق، حجاز، نائیجیریا اور یمن میں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے حقیقی انسان نے ظالمانہ تسلط کے خلاف حسینی مزاحمتی کردار اپنانا شروع کر دیا ہے، ذلت کی زندگی کو ترک کرکے عزت کی موت کو اپنا مقصد بنا رہا ہے، جب کوئی قوم اور ملت عزت کی موت کا راستہ اپنا لے، تو اسے کوئی نہیں مار سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصغریہ علم و عمل تحرک پاکستان کردار حسینی کے احیاء کیلئے کام کرنا اپنا فرض سمجھتی ہے، اس لئے اپنا تیسرا سالانہ مرکزی کنونشن "احیاء کردار حسینی" کے نام سے منعقد کر رہی ہے، جس میں جید علمائے کرام، مفکرین اور دانشور حضرات خطاب فرمائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 756453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش