0
Monday 22 Oct 2018 15:15

نواز شریف اور یوسف گیلانی کی احتساب عدالت میں ملاقات

نواز شریف اور یوسف گیلانی کی احتساب عدالت میں ملاقات
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت میں پاکستان کے دو سابق وزرائے اعظم میں ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں سابق وزرائے اعظم بدعنوانی کے الزام میں نیب کے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ملاقات ہوئی۔ سابق وزرائے اعظم نے خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چار وزیراعظم تو عدالتوں میں پیش ہو چکے، اب پانچواں بھی آئے گا۔ یوسف رضا گیلانی کی بات پر نواز شریف مسکراتے رہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ابھی اور بھی وزیراعظم پیش ہوں گے، ہم کئی سال سے نیب کورٹ آ رہے ہیں، نیب کا ادارہ با اختیار اور آزاد ہونا چاہئے، وزیراعظم کو نہیں کہنا چاہئے کہ میں فلاں کو پکڑوں گا، احتساب ہونا چاہئے مگر احتساب کا ادارہ آزاد ہونا چاہئے، 10 سال میں نے جیل مینول کے مطابق جیل کاٹی، فیصلے میرے حق میں ہوئے تو میرے 10 سالوں کا جواب کون دے گا، مجھے باعزت بری کیا گیا تو میں وزیراعظم بن گیا۔ یوسف رضا گیلانی اشتہاری مہم کے لیے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے مقدمے میں جب کہ نواز شریف فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ مقدمے کی کارروائی میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 23 نومبرتک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 757279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش