0
Monday 12 Nov 2018 21:16

ظلم و جبر اور تشدد کے سلسلے کو روکنا ضروری ہے، اشرف صحرائی

ظلم و جبر اور تشدد کے سلسلے کو روکنا ضروری ہے، اشرف صحرائی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے کشمیر میں قابض فورسز کے ظلم و جبر میں اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے حکمرانوں اور فورسز نے جموں کشمیر کے عوام کے خلاف ایک کھلی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ اشرف صحرائی نے کہا کہ وارہ پاؤ آلسٹینگ میں فوج اور پولیس نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں اور بزرگوں کو کیمپوں اور انٹروگیشن سینٹروں میں بلاکر ذہنی ٹارچر کرنے کے ساتھ ساتھ دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ظلم و جبر، تشدد اور مار دھاڑ کے خلاف عوامی احتجاج برحق ہے، لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ مظلوم قوم کو اپنی مظلومیت پر آہ و فغان کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی ہے، بلکہ عوامی احتجاج کو دباکر عوام کے دلوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا جاتا ہے۔

انہوں نے عوام پر ظلم و جبر اور تشدد کے سلسلے کو روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو جموں کشمیر کے متنازعہ مسئلے کو حل کرنے کے لئے دھونس دباؤ اور طاقت کے استعمال کے بجائے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منصفانہ طریقہ اختیار کرنا چاہیے، تاکہ برصغیر کا یہ سلگتا ہوا مسئلہ حل ہوکر انسانیت کو امن و سکون کا ماحول فراہم ہو۔ اشرف صحرائی نے طلباء کو ہراساں کرنے اور بے بنیاد مقدمات میں پھنسانے کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور کشمیر سے باہر یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طلباء کا تعلیمی مستقبل مخدوش بنایا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 760777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش