0
Monday 19 Nov 2018 20:52

عید میلادالنبی(ص) کے جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کا فیصلہ

عید میلادالنبی(ص) کے جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں اجلاس ہوا جس میں عید میلادالنبی(ص) کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید نے عید میلاالنبی(ص) کے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر ثاقب نے میلاد کے جلوسوں کے روٹس کے حوالے سے اجلاس کو بتایا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے عید میلادالنبی (ص) کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم سے پورے جلوس کی مانیٹرنگ کی جائے۔

فضیل اصغر نے افسران کو مزید بتایا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا مزید جائزہ لینے کیلئے کل (منگل) کو دوپہر ایک بجے دوبارہ اجلاس ہو گا جس کی صدارت وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ کریں گے جبکہ اجلاس میں قانون نافذ کرنیوالے تمام اداروں کے سربراہ اور محکمہ داخلہ کے افسران بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ہی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس کی بندش کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور سکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گاکہ ڈبل سواری پر پابندی اور موبابل فون سروس بند کرنی ہے یا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 762150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش