0
Tuesday 27 Nov 2018 13:40

این اے 91 سرگودہا، ووٹوں کی دوبارہ گنتی، عامر سلطان چیمہ کو ذوالفقار بھٹی پر برتری

این اے 91 سرگودہا، ووٹوں کی دوبارہ گنتی، عامر سلطان چیمہ کو ذوالفقار بھٹی پر برتری
اسلام ٹائمز۔ سرگودھا کے حلقہ این اے 91 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کے امیدوار چودھری عامر سلطان چیمہ کو مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ذوالفقار علی بھٹی پر برتری حاصل ہوگئی ہے۔ 2018ء کے جنرل الیکشن میں این اے 91 سے مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے سخت مقابلے کے بعد چند ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، جس پر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ہارنے والے چودھری عامر سلطان چیمہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، جس پر سپریم کورٹ کے حکم پر ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع کی، گذشتہ روز تک 295 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی گنتی کے دوران عامر سلطان چیمہ کو برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ دوبارہ گنتی کے دوران پولنگ بیگز کی سیلیں ٹوٹی ہونے پر گنتی روک کر ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن کمیشن کو معاملے کی تحقیقات کرانے کا خط لکھا تھا، جس کے جواب میں الیکشن کمیشن نے گنتی کا عمل مکمل کرکے اس کے ساتھ مفصل رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹی 87 ووٹوں کی برتری سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 763501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش