0
Saturday 1 Dec 2018 12:10

آئی ایس او پاکستان کے لاپتہ سابق مرکزی صدر رضوان کاظمی گھر پہنچ گئے

آئی ایس او پاکستان کے لاپتہ سابق مرکزی صدر رضوان کاظمی گھر پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے لاپتہ سابق مرکزی صدر سید رضوان حیدر کاظمی بازیاب، خیر و عافیت سے گھر پہنچ گئے۔ رضوان کاظمی کو فیروز پور روڈ سے اغواء کیا گیا تھا، تاہم گذشتہ شب وہ اپنے گھر پہنچ گئے۔ رضوان کاظمی کی بازیابی کیلئے ان کی اہلیہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا، جس پر عدالت نے سی سی پی او لاہور اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر رکھی تھی، تاہم عدالتی کارروائی سے قبل ہی وہ گھر پہنچ گئے ہیں۔ رضوان کاظمی کے گھر پہنچنے پر اہلخانہ نے اظہار تشکر کیا ہے۔ ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ رضوان کاظمی بیگناہ تھے اور ہمیں یقین تھا کہ وہ ضرور رہا کر دیئے جائیں گے۔ ان سے قبل لاپتہ ہونیوالے امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین سید رضی شمسی بھی گھر واپس پہنچ گئے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 764228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش