0
Monday 3 Dec 2018 11:25

کالام کے علاقہ پشمال میں لینڈ سلائیڈنگ، سیاح پھنس گئے

کالام کے علاقہ پشمال میں لینڈ سلائیڈنگ، سیاح پھنس گئے
اسلام ٹائمز۔ سوات کے سیاحتی مقام کالام کے علاقے پشمال میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بحرین کالام روڈ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کالام میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کالام اور پشمال کے اطراف میں سڑک ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے، جہاں بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب سیاح اور مقامی افراد بھی پھنس گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑک کھولنے کیلئے ریسکیو کا کام جاری ہے، مٹی کا تودہ گرنے سے کالام بحرین روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سڑک کھولنے کیلئے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد سے جلد سڑک ٹریفک کیلئے بحال کر دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 764556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش