0
Sunday 9 Dec 2018 22:28

2019ء کا سال اپوزیشن اور 2020ء عمران خان کیلئے اچھا نہیں دیکھ رہا، منظور وسان

2019ء کا سال اپوزیشن اور 2020ء عمران خان کیلئے اچھا نہیں دیکھ رہا، منظور وسان
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ سندھ اور خوابوں کے بادشاہ منظور حسین وسان نے اپوزیشن اور وزیراعظم عمران خان کیلئے برا خواب دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ 2019ء کا سال اپوزیشن اور 2020ء کا سال عمران خان کیلئے اچھا نہیں دیکھ رہا۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں منظور وسان نے کہا کہ اکثریت اپوزیشن کی ہے، لیکن سال 2019ء میں پکڑ دھکڑ ہوگی، عمران خان صاحب بھی خوش نہ ہوں، 2020ء ان کیلئے بھی اچھا نظر نہیں آرہا، عمران خان کیلئے سال 2020ء اچھا نہیں ہوگا، سال 2020ء میں الیکشن بھی ہوسکتے ہیں، مرغیاں اور بھینسیں فروخت کرنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس آئین میں ترامیم کیلئے اکثریت نہیں ہے، صدارتی آرڈیننس لانے کا مقصد منی مارشل لا لانے کا پلان ہے، پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے، جو عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 765790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش