0
Monday 10 Dec 2018 22:06

کشمیر 15 ملین جیتے جاگتے انسانوں کی زندگی اور انکے مستقبل کا مسئلہ ہے، سید علی گیلانی

کشمیر 15 ملین جیتے جاگتے انسانوں کی زندگی اور انکے مستقبل کا مسئلہ ہے، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر نہ تو کوئی سرحدی تنازعہ ہے اور نہ ہی دوممالک کے درمیان کوئی آپسی جھکڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 15 ملین جیتے جاگتے انسانوں کی زندگی اور ان کے مستقبل کا مسئلہ ہے، جو اگر جلد حل نہ ہوا تو ہولناک تباہی اور قتل و غارتگری کی ایک بھیانک داستان انسانیت کے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ پچھلے 71 سال سے ہماری گردنوں پر زبردستی سوار ہونے والی قابض طاقت ہماری نہتی اور مجبور و محکوم قوم پر ہر وہ ظلم اور جبر آزما رہی ہے۔

حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے زور دیکر یہ بات دہرائی کہ دنیا کو بے وقوف بنانے کے لئے بھارت کا سیاہ سامراج مذاکرات اور بات چیت کا ڈھونگ رچاکر یہ فریب کارانہ تاثر دینے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ اس دیرینہ مسئلہ کا بات چیت سے حل نکالنے میں مخلص ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے تلخ حقائق اور بھارت کا مکارانہ کردار اس بات کا گواہ ہے کہ وہ کبھی بھی اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 765943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش