0
Wednesday 12 Dec 2018 07:53

بھارت، ریاستی انتخابات میں بی جے پی کو بدترین شکست

بھارت، ریاستی انتخابات میں بی جے پی کو بدترین شکست
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ریاستی انتخابات نے مودی حکومت کیلئے آئندہ برس کے عام انتخابات سے قبل خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، بھارت کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں جہاں تین شمالی ریاستوں میں بی جے پی کو کانگریس کے مقابلے پر شکست کا سامنا ہے وہیں دو ریاستوں میں مقامی جماعتوں نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ چھتیس گڑھ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کانگریس حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے، ان تینوں میں بی جے پی کی حکومت تھی اور ان ریاستوں میں حکمراں جماعت کو شکست عام انتخابات سے قبل اس کیلئے شدید دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق چھتیس گڑھ میں کانگریس 68نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے جبکہ بی جے پی کے حصے میں 15نشستیں آئیں، راجستھان میں کانگریس کے امیدوار 101نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو سکے جبکہ بی جے پی کے حصے میں 73نشستیں آئیں، مدھیہ پردیش میں کانگریس 114 نشستوں پر کامیاب رہی جبکہ بی جے پی 108نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی۔ اس ریاست میں بہوجن سماج پارٹی 2 نشستیں حاصل کر سکی جس نے کانگریس کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ تیلنگانہ میں ٹی آر ایس 88 نشستوں پر کامیاب رہی جو دو تہائی کی برتری سے بھی زیادہ ہے۔ تیلنگانہ میں کانگریس کے حصے میں 21نشستیں آ سکیں ہیں جبکہ بی جے پی کو صرف ایک نشست ملی۔ 40نشستوں والی ریاست میزورم میں ایم این ایف جیت 26 نشستیں جیت چکی ہے۔ اس ریاست میں کانگریس پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی جبکہ بی جے پی کے حصے میں صرف ایک نشست آ سکی۔ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی 15 برس سے اقتدار میں تھی جبکہ راجستھان میں وہ پانچ برس قبل اقتدار میں آئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 766218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش