0
Saturday 15 Dec 2018 19:44

حکومت عوام اور معیشت کو بچانے کے لئے اقدامات کرے، ڈاکٹر مرتضٰی مغل

حکومت عوام اور معیشت کو بچانے کے لئے اقدامات کرے، ڈاکٹر مرتضٰی مغل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضٰی مغل نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو افراط زر اور معیشت کو دباؤ سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کرے، روپے کے اچانک زوال نے عوام اور کاروباری برادری کو حیران اور پریشان کیا ہوا ہے جبکہ سرمایہ کاروں نے غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کاری روک دی ہے، ادھر ایک بین الاقوامی ادارے نے پاکستان کی درجہ بندی میں مزید کمی کر دی ہے جو سنگین مسائل کی ابتداء ثابت ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر مرتضٰی مغل نے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی قرض واپس کرنے کی صلاحیت اور زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل کم ہو رہے ہیں، اعلٰی حکومتی عہدیداروں کے مطابق روپے کی مزید بے قدری نہیں ہوگی جبکہ ماہرین انکی بات پر یقین کرنے کو تیار نہیں، جس سے عدم استحکام جنم لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کا انیس ارب ڈالر کی جاری حسابات کا خسارہ اور چھتیس ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ روپے کو لے ڈوبا، ترسیلات سے اٹھارہ ارب ڈالر کی مدد ہوئی مگر یہ ناکافی ہے اور جب تک آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لیا جاتا معیشت مسلسل کمزور ہوتی رہے گی، حکومتی اقدامات سے برآمدات میں چار فیصد اضافہ اور درآمدات میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مگر یہ روپے کو مستحکم کرنے کے لئے ناکافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرے، سرمایہ کار کے فرار کو روکے اور انڈر انسوائسنگ کے خلاف اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 766852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش