0
Tuesday 18 Dec 2018 17:25

کے پی میں 7 نئے اضلاع شامل ہونے سے پولیس کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، محمود خان

کے پی میں 7 نئے اضلاع شامل ہونے سے پولیس کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، محمود خان
اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی پولیس ملکی سطح پر پیشہ ور فورس کے طور پر سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے پی وزیرِاعلٰی نے صوبے کی پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پیشہ ور فورس بن گئی ہے۔ اس کے پیچھے وزیرِاعظم عمران خان کا وژن کار فرما ہے۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے پولیس کو خود مختار فورس بنا دیا ہے، تعداد، اسلحہ، اور تھانہ کلچر ٹھیک کرکے پولیس کو ایک پیشہ ور فورس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ وزیرِاعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ 7 نئے اضلاع کے بعد پولیس کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، یہ اضلاع سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر ہوئے، جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کو جدید ساز و سامان کی فراہمی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سی پیک (پاک چین اقتصادی راہ داری) کا مرکزی حصہ بننے والا ہے، ہمارا آج گذشتہ کل سے بہت بہتر ہے، پولیس کو پسند نا پسند اور سیاسی اثر و رسوخ سے پاک کر دیا ہے۔ محمود خان نے کہا ’گذشتہ دورِ حکومت میں پولیس کو عوام دوست بنایا، فورس کو زیادہ وسائل فراہم کئے، جدید حربی آلات سے لیس کیا، ہماری پولیس بہترین فورس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این ٹی ایس کے ذریعے پولیس میں شفاف بھرتیاں کی جا رہی ہیں، اداروں کو پیشہ ورانہ خطوط پر لانے کیلئے وسائل دیئے، وعدہ کرتا ہوں ادارے عوامی خدمت کریں گے۔ محمود خان نے نئے پاس آؤٹ جوانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارے اچھے برے نہیں ہوتے، ان اداروں کو چلانے والے ذمہ دار ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 767400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش