0
Wednesday 19 Dec 2018 10:09

شیخوپورہ، بچوں کو قتل کرکے لاشیں نالے میں پھینکنے والے 4 ملزمان گرفتار

شیخوپورہ، بچوں کو قتل کرکے لاشیں نالے میں پھینکنے والے 4 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے علاقے فیروز وٹواں سے 2 روز قبل کم سن بہن بھائی کے اغواء کا ڈراپ سین ہوگیا اور دونوں بچوں کو قتل کرکے لاشیں نالے میں پھینکنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے فیروز وٹواں میں دو روز قبل جڑانوالہ سے اپنے ننھیال آنے والے 2 سالہ خدیجہ اور 3 سالہ توحید کو ملزمان نے اغواء کرلیا تھا اور انھیں بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاشیں نالے میں پھینک دی تھیں۔ پولیس نے بچوں کے والد شکیل کی مدعیت میں تھانا بھکی میں اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔

جس کے بعد ڈی پی او شیخوپورہ جہانزیب خان نے فوری ایکشن لیتے ہوٸے بچوں کی تلاش کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی، جس نے اپنے تمام تر وساٸل بروے کار لاتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق بچوں کے والد شکیل کی پہلی منگنی بھی اسی گاؤں کی نبیلہ بی بی نامی خاتون کے ساتھ ہوئی تھی، جو بعد میں ٹوٹ گئی تھی، جس پر ملزمہ نے بدلہ لینے کے لیے اپنے بھائی علی، کزن حفیظ اور بچوں کے ماموں شاہد سے مل کر بچوں کو اغواء کیا اور گلا دبا کر قتل کردیا۔ ملزمان نے بچوں کی لاشیں کلہ وٹواں نہر میں پھینک دی تھیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 767493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش