0
Friday 21 Dec 2018 14:08

سندھ پولیس میں پہلی بار ملزمان کی ’’بلیک بک‘‘ بنانے کا فیصلہ

سندھ پولیس میں پہلی بار ملزمان کی ’’بلیک بک‘‘ بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس میں پہلی بار ملزمان کی ’’بلیک بک‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی باضابطہ طور پر منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں پہلی بار ملزمان کی بلیک بک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے قبل اس قسم کی بک صرف صوبہ پنجاب میں بنتی تھی، جبکہ سندھ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ریڈ بک بناتا ہے۔ بلیک بک میں ایسے ملزمان کو شامل کیا جائے گا، جن کے سروں کی قیمت مقرر ہو، لیکن وہ انسداد دہشتگردی کے مقدمے میں مطلوب نہ ہوں، کیونکہ ایسے ملزمان صرف ریڈ بک کا ہی حصہ بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ اغوا برائے تاوان، گینگ وار، بچوں سے بدفعلی اور خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان بھی بلیک بک میں شامل ہوں گے، سندھ کے کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں کو بھی بلیک بک کا حصہ بنایا جائے گا۔

اسٹریٹ کریمنلز کو بھی بلیک بک میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ بیرون ملک چھٹیوں پر جانے سے قبل آئی جی سندھ کلیم امام اس کی منظوری دے چکے ہیں، اے آئی جی آپریشنز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات جلد از جلد کریں۔ ٹاسک ملنے کے بعد اے آئی جی آپریشنز نے کراچی سمیت پورے سندھ کے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو خطوط روانہ کر دیئے، ایسے تمام ملزمان کی تفصیل طلب کر لی ہیں، جنہیں بلیک بک میں شامل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 767863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش