0
Saturday 22 Dec 2018 15:10

ملک میں مزید مہنگائی ہوسکتی ہے، شیخ رشید

ملک میں مزید مہنگائی ہوسکتی ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ قبل از وقت عام انتخابات کرانے میں کوئی قباحت نہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل نہیں، ہمیں لٹا پٹا خزانہ ملا ہے، انگریز جو ٹریک چھوڑ کر گیا ہے اس میں بھی کمی آئی ہے، ریلوے ٹریک کا ڈھانچہ تبدیل کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں پشاور سے کراچی تک نئے ٹریک کا معاہدہ مارچ سے پہلے کریں گے، رحمان بابا ایکسپریس کا کرایہ سب سے کم ہوگا اور ٹرین کم وقت میں کراچی پہنچے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں پاکستان کا سب سے باخبر سیاستدان ہوں، ملک میں مزید مہنگائی ہوسکتی ہے، قبل از وقت عام انتخابات کرانے میں کوئی قباحت نہیں، یہاں صرف غریب کو سزا ملتی ہے، بڑے لوگ گرفتار بھی ہوئے تو ہسپتالوں میں چلے جائیں گے، ملک لوٹنے والے پاکستان میں معزز کیوں کہلائیں؟ کس قانون کے تحت ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر ہوتے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ سب سے بڑے چور شہباز شریف کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا ہے، انہوں نے اپنی گوٹی فٹ کرلی ہے، نواز شریف کیلئے 24 تاریخ اہم ہے، نواز شریف کو شہباز شریف اور چوہدری نثار کی بات اب سمجھ آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری پر 2 سے 3 ہفتے ٹریلر چلے گا اور ہلکی پھلکی موسیقی ہوگی لیکن پکا راگ کسی کے پاس نہیں۔
خبر کا کوڈ : 768033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش