0
Thursday 27 Dec 2018 19:24

قندھار میں خودکش حملہ، کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈر ہلاک

قندھار میں خودکش حملہ، کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈر ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے شہر قندھار میں خودکش حملے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے اہم رہنما اور کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اسلم بلوچ عرف اچھو اپنے 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق خودکش دھماکا قندھار کے ایک پوش علاقے اینو مینا میں گھر میں ہوا، جہاں کالعدم بی ایل اے کے رہنما ملاقات کے لئے جمع تھے۔ اس حوالے سے بی ایل اے کے ترجمان جیند بلوچ نے اسلم اچھو کی 5 دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ہلاکت کی تصدیق کی۔ نامعلوم مقام سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسلم بلوچ عرف اچھو بی ایل اے کے دیگر 5 اہم رہنماؤں کے ساتھ حملے میں ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے 5 ہلاک عسکریت پسندوں کی شناخت سنگت سردارو عرف تاجو، کریم مری عرف رحیم بلوچ، سنگت اختر بلوچ عرف رستم، فرید بلوچ اور صادق بلوچ کے نام سے کی۔

واضح رہے کہ حکام کا ماننا ہے کہ اسلم اچھو کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، اس کے علاوہ رواں سال ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں بس پر ہونے والے خودکش حملے کا بھی ماسٹر مائنڈ تھا۔ واضح رہے کہ اس پر دالبندین میں اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب یہ چینی انجینئرز اور دیگر اسٹاف کو سیندک سے کوئٹہ لے کر جارہی تھی۔ دوسری جانب افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد نے اس گھر کو اڑایا جہاں اسلم اچھو اور بی ایل اے کے دیگر رہنما موجود تھے، ابتدائی طور پر دھماکے میں اسلم اچھو زخمی ہوا، جسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ ہلاک ہوگیا۔ یہ بھی یاد رہے کہ گذشتہ برس بلوچستان کے علاقے بولان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران اسلم اچھو زخمی ہوگیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 768949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش