0
Wednesday 2 Jan 2019 12:29

موجودہ و سابقہ اسپیکر کے پی اسمبلی اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب قرار

موجودہ و سابقہ اسپیکر کے پی اسمبلی اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب قرار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سروسز ٹریبیونل نے صوبائی اسمبلی کے موجودہ اسپیکر مشتاق غنی اور سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں خالی اسامیوں پر بھرتی میں اقرباء پروری کا ذمہ دار قرار دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے ایک جونیئر افسر کی سیکریٹری اسمبلی تقرری کے خلاف ٹریبیونل میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ ٹریبیونل نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر اور موجودہ اسپیکر مشتاق غنی کو تقرری میں اقرباء پروری دکھانے کا مرتکب قرار دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ مذکورہ عہدیداران نے اپنی سیکریٹریٹ میں تقرری کے معاملے میں اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، تاہم اس کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 769726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش