0
Friday 4 Jan 2019 16:25

پارکوں میں نماز کی ادائیگی سے روکنا بھارتی آئین کیخلاف ہے، جسٹس مرکنڈے

پارکوں میں نماز کی ادائیگی سے روکنا بھارتی آئین کیخلاف ہے، جسٹس مرکنڈے
اسلام ٹائمز۔ بھارتی عدالت عالیہ کے سابق جج اور پریس کونسل آف انڈیا کے سابق چیئرمین جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے مودی حکومت کو سخت الفاظ میں مذمت کی۔ عدالت عالیہ کے سابق جج کا کہنا ہے کہ بھاجپا حکومت کا دماغ خراب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاگل پن چل رہا ہے، اس نے چار سال کے دوران دنیا بھر میں ہندوستان کی ناک کٹوا دی۔ دہلی کے مضافاتی علاقہ نوئیڈا میں مسلمانوں کو پارکوں میں نماز جمعہ پڑھنے سے روکنے پر مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ مسلمانوں کو کھلے میدان میں نماز کی ادائیگی سے روکنا بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

مرکنڈے کاٹجو کا مزید کہنا تھا کہ جب راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اپنے اجتماع کھلے پارکوں میں کرسکتی ہے تو مسلمانوں کو کیوں روکا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ہم پر ہنستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گائے بھی گھوڑے اور کتے کی طرح جانور ہی ہے، اس میں کوئی ایسی خاص بات نہیں کہ اس کی پوجا (عبادت) کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 770127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش