0
Sunday 6 Jan 2019 22:24

دیامر، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر سمیت کئی ملزم گرفتار

دیامر، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر سمیت کئی ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے دیامر کے مختلف علاقوں میں چار دہشتگرد گروپوں کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق کمانڈر خلیل گروپ، شاہ فیصل گروپ، حمید گروپ اور منڈیلا گروپ کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، یہ چاروں گروپ دہشتگردی کی سنگین وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ ذرائع کے مطابق حمید گروپ دیامر کے علاقہ تانگیر، شاہ فیصل اور خلیل گروپ داریل اور منڈیلا گروپ چلاس اور تھک نالہ میں سرگرم ہے، کمانڈر خلیل کارگاہ نالہ میں جی بی پولیس کے ہاتھوں مارا جاچکا ہے۔ ادھر آپریشن کے دوران کمانڈر خلیل گروپ کے اہم کارندے محمد اعظم عرف قاری فاروق کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دیامر پولیس کی وادی تانگیر میں کارروائی کے دوران اقدام قتل کے جرائم میں ملوث تین مختلف مقدمات میں مطلوب 8 اشتہاری ملزمان گرفتار  کرلیے گئے۔

ملزمان کے قبضے سے آتشیں اسلحہ رائفل فائیو شارٹ برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ تانگیر ایس آئی پی شاہ سرور کی سرکردگی میں پولیس جوانوں پر مشتمل آپریشنل ٹیم نے وادی تانگیر کے گاوں دیامر میں ایک ٹارگٹٹڈ کارروائی کے دوران تانگیر میں اقدام قتل کی تین سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزمان جن میں مقدمہ علت نمبر/14/2018 بجرائم 324/34 ت پ اور مقدمہ علتنمبر 47/2018 بجرم 324/34 ت پ تھانہ تانگیر میں مطلوب ملزمان اشتہاری مولوی نذیر ولد کیمیاء اور مشروف ولد عبدالصبور ساکنان دیامر تانگیر جبکہ مقدمہ علت نمبر 46/2018 بجرائم 324/34 ت پ میں مطلوب امن، گل داد پسران امیر، ولایت اللہ ولد سید امیر، منظور ولد گل داد، میرداد ولد امن اور ولی دین ولد راحمیر ساکنان دیامر کو ایک کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 770634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش