0
Friday 11 Jan 2019 11:29

آپریشن ردالفساد، بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

آپریشن ردالفساد، بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے قلات،خاران میواند میں مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ بارود برآمد ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں جاری ہیں، آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے قلات، خاران اورمائی وند میں مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی کی، آپریشن کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمد ہوا، ہتھیاروں میں سب مشین گنیں، گرنیڈ، مائنز، آر پی جی سیون راکٹ شامل ہیں جبکہ مواصلاتی آلات بھی برآمد کئے گئے۔ یاد رہے چند روز قبل سیکورٹی فورسز نے لورالائی میں ایف سی کے تربیتی مرکز کے رہائشی علاقے پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی تھی، جس میں 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔


شہید ہونے والے جوانوں میں صوبیدار میجر منور، حولدار اقبال، حولدار بلال اور سپاہی نقشب شامل ہیں۔ اس سے قبل ستمبر میں سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا، جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی اور داعش کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے تھے۔ واضح رہے کہ ماضی میں بلوچستان  میں کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے جبکہ ایف سی متعدد دہشتگردوں کو گرفتار بھی کرچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 771426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش