0
Thursday 17 Jan 2019 12:19

بلدیات کیلئے حلقہ بندیاں ہوگئی ہیں، الیکشن کمیشن سے بات کرینگے، شوکت یوسفزئی

بلدیات کیلئے حلقہ بندیاں ہوگئی ہیں، الیکشن کمیشن سے بات کرینگے، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں 15 ہزار افراد بھرتی کئے جائیں گے جبکہ ان اضلاع میں ہیلتھ کارڈ 31 جنوری سے شروع کیا جائے گا۔ پشاور سول سیکرٹریٹ آفس میں پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں بھرتی کئے جانے والے افراد میں 6 ہزار پولیس اہلکار بھی ہوں گے۔ قبائلی اضلاع میں 30 ہزار سے زیادہ خالی آسامیاں ہیں، 3 ماہ میں خلی آسامیوں پر 15 ہزار بھرتی کی جائے گی۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سولر سسٹم پر 3 ماہ کے اندر 300 مساجد کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا جبکہ 2 سولر گریڈ سٹیشن کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ قبائلی اضلاع کی 25 تحصیلوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، 7 اضلاع میں 99 سب تحصیل ہوں گی، ہر ضلع میں ایک سپورٹس سٹیڈیم بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 100 سے زائد آرکیالوجی سائیڈ کی نشاندہی کرائی گئی ہے، نوجوانوں کو قرضے کی فراہمی کیلئے بات ہو رہی ہے، گورنر ماڈل سکول کی کمی کو پورا کیا جائے گا، سکولوں کی خالی عمارتوں اور مسمار سکولوں کو جلد درست کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا اضلاع میں ہیلتھ کارڈ 31 جنوری سے شروع کیا جائے گا، فاٹا اضلاع میں سپورٹس گالا منعقد کیا جائے گا، بلدیات کیلئے حلقہ بندیاں ہوگئی ہیں، الیکشن کمیشن سے بات کریں گے، تمام محکموں اور اداروں کیلئے ٹائم فریم مقرر کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 772567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش