0
Friday 18 Jan 2019 12:02

معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ ایس سی او کی دوبارہ برانڈ ایمبیسیڈر تعینات

معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ ایس سی او کی دوبارہ برانڈ ایمبیسیڈر تعینات
اسلام ٹائمز۔ سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ کو دوبارہ اپنی برانڈ ایمبیسیڈر تعینات کر دیا ہے، اس سلسلے میں ایس سی او ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں منعقدہ خصوصی تقریب میں معاہدہ کی تجدید کی دستاویزات پر دستخط کئے گئے، ایس سی او کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل علی فرحان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گلگت بلتستان میں پیدا ہونے والی ثمینہ بیگ صرف 22 سال کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی تھیں۔ انہیں دنیا کے ساتوں براعظموں میں وہاں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

ایس سی او کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر معاہدہ کی تجدید کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ثمینہ بیگ نے کہا کہ انہیں ایک بار پھر ایس سی او کا حصہ بننے پر فخر ہے، کیونکہ یہ آرگنائزیشن نہ صرف اپنے علاقوں میں لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے، بلکہ کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو بھی فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت میں وہ ایس سی او کے اقدامات کو پروموٹ کرنے نیز آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں سماجی ذمہ داریوں سے متعلقہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 772725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش