0
Monday 21 Jan 2019 12:51

تحریک انصاف نے آصف علی زرداری کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

تحریک انصاف نے آصف علی زرداری کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے پی پی کے شریک چیئرمین  آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری نے اپنے تمام اثاثہ جات کو ظاہر نہیں کیا لہذا انہیں آئین کے آرٹیکل 62،63 کے تحت نااہل کیا جائے۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کو پارٹی کی وائس چیئرمین شپ کے عہدہ سے بھی ہٹایا جائے جبکہ آصف علی زرداری نے اپنے زیراستعمال گاڑیاں اور گھروں کی مکمل تفصیلات بھی فراہم نہیں کیں۔
 
خبر کا کوڈ : 773279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش