0
Friday 25 Jan 2019 02:33

سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر بنچ تشکیل

سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر بنچ تشکیل
اسلام ٹائمز۔ سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواستوں پر نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم احمد خان کی سربراہی میں بنچ 4 فروری کو درخواست کی سماعت کرے گا، بینچ کے دوسرے رکن جسٹس صداقت علی خان ہوں گے۔ ہائی کورٹ نے سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کرانے کی درخواست پر تحریری آرڈر بھی جاری کر دیا ہے۔ قبل ازیں جوڈیشل انکوائری سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی سے استفسار کیا تھا کہ آئی جی صاحب یہ بڑے ظلم کی بات ہے، پولیس کو کیسے اختیار ہے کہ وہ سیدھی گولیاں چلائے؟ جس پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ گولیاں چلانے والوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور سی ٹی ڈی کے افسران کو بھی معطل کر دیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ صوبے بھر میں مستقبل میں ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہیں ہونا چاہیے، تمام آر پی اوز کو یہ حکم جاری کر دیے جائیں جبکہ عدالت نے آئی جی پنجاب اور سربراہ جے آئی ٹی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں ریکارڈ سمیت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 774095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش