0
Saturday 26 Jan 2019 01:50

نوازشریف کے طبی معائنے کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل

نوازشریف کے طبی معائنے کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے طبی معائنے کے لئے نیا 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی ناساز طبیعت کے معاملے پر نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لئے محکمہ صحت کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ماہرین امراضِ قلب اور دیگر طبی ماہرین پر مشتمل نئے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر حامد شریف خان، ڈاکٹر محمد طلحہ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید، ڈاکٹر سجاداحمد، بریگیڈئیرعبدالحمید صدیقی اوربریگیڈئیر عظمت حیات شامل ہیں۔

خصوصی میڈیکل بورڈ نوازشریف کے طبی معائنے کے بعد رپورٹ اور اپنی سفارشات پیش کرے گا، نوازشریف کے دل کی صحت کے بارے میں رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو فوری طورپر فراہم کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 774264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش