0
Tuesday 5 Feb 2019 19:03

ضلع کرم کے علی شیرزئی قبائل کا انکے جائیداد پر غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

ضلع کرم کے علی شیرزئی قبائل کا انکے جائیداد پر غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کاروائی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے علی شیرزئی قبائل کے عمائدین نے کہا ہے کہ قومی جائیداد پر غیرقانونی تعمیرات روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور ناجائز تعمیرات مسمار کئے جائیں، ورنہ قبائل احتجاج شروع کرنے پر مجبور ہونگے۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علیشیرزئی قبائل کے عمائدین حاجی گلاب، جنت میر، جمالدار، اسماعیل، زاہد شاہ، قاری محمد انور، الف خان اور دیگر عمائدین نے کہا نے کہا کہ وسطی کرم کے علاقہ تیندو سمہ میں افغان مہاجرین سمیت غیر متعلقہ لوگوں نے تعمیرات کئے ہیں اور اب حکومت بعض منصوبے شروع کرنے کے بہانے ہمارے قومی جائیداد میں مزید تعمیرات کرنا چاہتی ہے، جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے جائیداد پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی، تو ہم قومی طور پر احتجاجی دھرنا شروع کریں گے اور مسلے کے حل تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ علی شیر زئی قبائل کے عمائدین نے کہا کہ 19 سال سے تیندو سمہ کے علاقے میں تیندو گاؤں کے لوگوں کے ساتھ اس جائیداد کے مسلے پر تنازعہ چل رہا ہے، جن میں درجن سے زائد افراد جانبحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی عدالت کمشنر کوہاٹ اور فاٹا ٹریبونل نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے اور اب کیا 5 سال سے سپریم کورٹ میں چل رہا ہے، مگر اس کے باوجود ہمارے جائیداد پر غیرقانونی تعمیرات جاری ہیں، علی شیرزئی قبائل کے عمائدین نے وزیراعلی گورنر کورکمانڈر ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والے زیادتیوں کا فوری طور نوٹس لیں اور انہیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 776292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش