0
Monday 11 Feb 2019 19:42

جنہیں پہلے آئی ایم ایف چُڑیل لگتی تھی، انہیں آج مس ورلڈ دکھائی دے رہی ہے، ناصر شاہ

جنہیں پہلے آئی ایم ایف چُڑیل لگتی تھی، انہیں آج مس ورلڈ دکھائی دے رہی ہے، ناصر شاہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جنہیں ماضی میں آئی ایم ایف چُڑیل لگتی تھی، انہیں آج یہی آئی ایم ایف مس ورلڈ دکھائی دے رہی ہے۔ کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ارشاد رانجھانی واقعے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، ہم ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، رحیم شاہ گرفتار ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ پولیس پر برہم ہوئے ہیں، لواحقین کے کہنے پر ایف آئی آر درج کی جائے گی، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی یا کسی بھی جماعت کا کوئی ایم این اے یا ایم پی اے ہو، اس کیس پر اثرانداز نہیں ہو سکتا، انہیں بھی تحقیقات کے دائرہ میں شامل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے، کسی بھی بااثر کو رعایت نہیں ملے گی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ این آر او اور احتساب کی بات کرکے وفاقی وزراء دیگر معاملات سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، یہ خود خودکشی کی بات کرنے کے بعد آئی ایم ایف کے پاس گئے ہیں، آئی ایم ایف ان کو چڑیل لگتی تھی، اب انہیں مس ورلڈ لگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر روزانہ گرتی جا رہی ہے، ان کے قول و فعل میں تضاد ہے، تحریک انصاف والے ہر رکن اسمبلی کیلئے ترقیاتی فنڈز کے نام پر ہیسے رکھ رہے ہیں، اب ہمارے ملک اور عوام کا کیا ہوگا، ہم زیادہ بھگتیں گے، سندھ کو 120 ارب روپے سے کم فنڈز دئیے گئے ہیں، گیس نہیں دے رہے ہیں، چولہے نہیں جل رہے، یہ زیادتی نہیں تو اور کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 777396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش