0
Sunday 17 Feb 2019 22:46

پلوامہ حملے کے بعد بھارت بھر میں کشمیری طلاب اور تاجر نشانے پر

پلوامہ حملے کے بعد بھارت بھر میں کشمیری طلاب اور تاجر نشانے پر
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز کی کانوائے پر حملے کے بعد بھارت کی کئی ریاستوں میں کشمیری تاجروں اور طلاب کو ہراساں کرنے اور انہیں فوری طور پر چلے جانے کی وارننگ دی گئی ہے، جس کے بعد ریاستی انتظامیہ کی مدد سے سینکڑوں طلاب ہندو انتہاپسند عناصر سے بچ کر کشمیر واپس لوٹ رہے ہیں۔ اس دوران بھارتی حکومت نے تمام ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں۔ جن ریاستوں میں یہ واقعات پیش آئے ان میں ڈہرا دون اتراکھنڈ، ادھے پور راجستھان، میوات ہریانہ، انبالہ پنجاب، پٹنہ بہار، کانگڑا اور شملہ ہماچل پردیش شامل ہیں۔ اتراکھنڈ کے دہرادون شہر میں کشمیری طالبات کے ہوسٹل کے سامنے ہجوم جمع ہوا اور انہیں خوف زدہ کر کے انخلا کرنے کی ہدایت دی گئی۔

دہرا دون یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کا کہنا ہے کہ سنیچر کو انکے ہوسٹل کے باہر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوئی اور انہیں دھمکی دیکر وہاں سے چلنے جانے کی ہدایت دی۔ ایک طالبہ نے کہا کہ مہربانی کرکے ہمیں غنڈوں سے بچاؤ، وہ ہمیں دھمکی دے رہے ہیں کہ ہم ہوسٹل کو خالی کریں اور اگر ہم اپنے ہوسٹل کے کمروں سے باہر آئے تو وہ ہم پر حملہ کریں گے کیونکہ وہ ہمارے ہوسٹل کے باہر ہی کھڑے ہیں۔ یہاں ک صورتحال بہت خراب ہے اور بلوائی دن بھر لڑکیوں کے ہوسٹل کے باہر جمع تھے تاکہ ان پر حملہ آور ہوسکیں۔ ریاستی انتظامیہ نے ڈہرادون انتظامیہ کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا اور لڑکیوں و دوسرے طلباء کو  اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 778561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش