0
Saturday 23 Feb 2019 20:29

پنجاب پولیس دہشتگردی کے کیسز کو نظرانداز کرنے لگی

پنجاب پولیس دہشتگردی کے کیسز کو نظرانداز کرنے لگی
اسلام ٹائمز۔ دہشتگردی کے کیسز کو پنجاب پولیس نظرانداز کرنے لگی۔ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی حساس ترین کیسز کو نظرانداز کرنے پر برہم ہوگئے۔ حساس ترین کیسز پر سستی برتنے والے افسران کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا۔ عدالتی حکم کے باوجود متعلقہ افسران حساس ترین کیسز میں سستی برتنے لگے۔ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جس میں امجد جاوید سلیمی نے سی ٹی ڈی، آر پی اوز، سی سی پی او لاہور کو لسٹیں بھی بھجوا دی ہیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ 2 برسوں سے 120 سے زائد حساس کیسز کی رپورٹ عدالتوں میں جمع نہیں کرائی گئی۔ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام حساس ترین کیسز کی رپورٹ بروقت عدالتوں میں جمع کرائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے تنبیہہ کی ہے کہ حساس ترین کیسز پر سستی برتنے والے انویسٹی گیشن افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 779620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش