0
Sunday 12 Jun 2011 09:29

قومی اداروں اور عوام کے درمیاں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کسی بھی لحاظ سے ملک کے مفاد میں نہیں ہے، ثروت اعجاز قادری

قومی اداروں اور عوام کے درمیاں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کسی بھی لحاظ سے ملک کے مفاد میں نہیں ہے، ثروت اعجاز قادری
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام اور عسکری قوتوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں، پاک افواج کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہر محب وطن اور سیاسی ومذہبی رہنماؤں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا، قومی اداروں اور عوام کے درمیاں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کسی بھی لحاظ سے ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دن بدن عسکری قوتوں کے خلاف سازشوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک نازک دور سے گذر رہا ہے اور بیرونی قوتیں ملک کے وسائل پر میلی نظریں جمائے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈرون حملوں کے ذریعے دہشت گردوں کو تقویت پہنچائی جا رہی ہے جو کسی بھی طور پاکستان اور خطے کے قیام امن کیلئے بہتر عمل نہیں ہے، امریکہ کی جانب سے مسلسل پاکستانی حدود میں جاری ڈرون حملے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ خطے میں امن نہیں چاہتے بلکہ خطے کے حالات کو خراب کرکے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں۔
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کے دوست نما دشمنوں کی سازشوں کو سمجھنا ضروری ہے وگرنہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکری قوتوں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ملک کو درپیش چیلنجز اور سنگین مسائل و مشکلات کے پیش نظر مکمل اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے، اس وقت ہم کسی بھی سطح پر انتشار و افتراق کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ عوام ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے محافظوں اور ملکی سلامتی کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کے بدخواہوں کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر لمحہ چوکس و تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 78278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش