0
Sunday 17 Mar 2019 14:34

سانحہ کرائسٹ چرچ، پاکستانی پرچم سرنگوں رہیگا، وزیر خارجہ

سانحہ کرائسٹ چرچ، پاکستانی پرچم سرنگوں رہیگا، وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ پر پاکستانی پرچم سرنگوں رہے گا جب کہ کرائسٹ چرچ واقعہ پر وزیر اعظم نیوزی لینڈ سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی پر پوری دنیا میں لوگ سراپا احتجاج ہیں. وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ترک وزیر خارجہ سے رابطہ کرکے او آئی سی اجلاس پر بات کی ہے، او آئی سی کا وزرا خارجہ کا اجلاس 22 مارچ کو استنبول میں ہو گا اور میں خود اجلاس میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوزی لینڈ واقعہ میں 50 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ متاثرہ خاندان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ کرائسٹ چرچ حملے میں 9 پاکستانی شہید ہوئے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ واقعے میں کل 10 پاکستانی متاثر ہوئے ہیں، ایک شہری کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ بہت پر امن ملک ہے اور وہاں کبھی اس طرح کا واقعہ نہیں ہوا ہے، نیوزی لینڈ کی عوام بھی بہت غمزدہ ہیں۔ دہشت گردی میں ملوث شخص کا تعلق آسٹریلیا سے ہے جب کہ نیوزی لینڈ پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کرائسٹ چرچ واقعہ پر پاکستانی سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سفیر اور ڈپٹی ہائی کمشنر کرائسٹ چرچ میں موجود ہیں اور متاثرہ اہلخانہ کے ساتھ رابطے میں ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی علی جدون نے ایبٹ آباد میں شہید نعیم راشد کے گھر جا کر تعزیت کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حملہ آور پہلے ایک مسجد میں گیا اور وہی شخص دوسری مسجد میں جا کر حملہ آور ہوا جب کہ وزیر خارجہ یہ کارروائی 36 منٹ تک جاری رہی۔ واقعہ میں ایک ہی شخص کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل سے لاشوں کی حوالگی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اہلخانہ میتوں سے متعلق جو بھی فیصلہ کریں گے اس کا احترام کیا جائے گا۔ 6 میتوں کے کفن دفن کا انتظام کرائسٹ چرچ میں ہی ہو گا جب کہ 3 میتں پاکستان لائی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 783785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش