0
Wednesday 27 Mar 2019 10:26

پارلیمانی انتخابات 2019، شمالی کشمیر میں چناؤی سرگرمیاں تیز

پارلیمانی انتخابات 2019، شمالی کشمیر میں چناؤی سرگرمیاں تیز
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پچھلے 5 سال کے دوران بھاجپا کی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کیا اور کشمیر میں پی ڈی پی کے ساتھ مل کر تباہی مچا دی۔ خواجہ باغ بارہمولہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ پی ڈی پی اور پیپلز کانفرنس بھاجپا کے قریبی ہیں اور گذشتہ 4 سال میں ہوئی تباہی اور برداری میں برابر شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ٹی وی چینلوں پر بیٹھ کر جنگ کی باتیں کرتے ہیں اُن کو خمیازہ نہیں بھگتنا پڑتا، اُن کے گھروں کے اوپر اُس ملک کے جہاز نہیں جاتے، وہ سرحد کے قریب نہیں رہتے، گولہ باری سے اُن کے گھر تباہ نہیں ہوتے۔ این سی کے نائب صدر نے کہا کہ میں حیران ہوتا ہوں جب محبوبہ مفتی کہتی ہیں کہ پی ڈی پی والے خصوصی پوزیشن کو بچائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 785369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش