0
Sunday 31 Mar 2019 17:29

پشاور، کوہاٹی کی پلاسٹک مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، 12 افراد جھلس گئے

پشاور، کوہاٹی کی پلاسٹک مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، 12 افراد جھلس گئے
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے کوہاٹی میں واقع پلاسٹک مارکیٹ میں واقع گودام میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا، جبکہ 12 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آتشزدگی کے موقع پر افراتفری پھیلنے سے نہ صرف تاجروں بلکہ اہل علاقہ میں بھی شدید خوف و ہراس پایا گیا۔ آگ پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر قریبی مارکیٹوں سے تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت سامان منتقل کیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق کوہاٹی میں واقع پلاسٹک مارکیٹ میں واقع گودام میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ترجمان کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 12 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے پانچ فائر وہیکلز، 45 اہلکار اور ایک ایمبولینس نے حصہ لیا۔ ریسکیو 1122 کے فائر فائیٹرز نے آگ کو ایک ہی منزل تک محدود رکھا اور اسے مزید پھیلنے سے روک لیا۔ گودام کے مالک اکرام نے کہا کہ گودام میں پلاسٹک کی بنی ہوئی مختلف گھریلو اشیاء موجود تھیں اور آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے گودام میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
خبر کا کوڈ : 786175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش