0
Wednesday 3 Apr 2019 22:58

گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون کی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات

گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون کی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی، ملاقات میں جی بی میں صحت کے شعبے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، پنجاب حکومت نے گلگت بلتستان کو 11 جدید ایمبولینس فراہم کر دی جبکہ سکردو ہسپتال کیلئے ایک ایم آر آئی مشین، سکردو اور گلگت میں ٹراما سنٹر کی تعمیر کا بھی اعلان کیا گیا، ڈاکٹر یاسمین راشد نے گورنر جی بی سے وعدہ کیا کہ وہ بہت جلد پنجاب حکومت کے تعاون سے سکردو میں ایم آر آئی مشین نصب کریں گی، خطے میں سیاحوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے پنجاب حکومت گلگت اور سکردو میں ٹراما سنٹر بھی تعمیر کرے گی۔ صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان ہیلتھ ریفارمز کیلئے 20 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے تمام سرکاری نرسنگ ٹیچنگ سکولوں میں پانچ سیٹیں بھی مختص ہونگی۔ گورنر کی دعوت پر صوبائی وزیر صحت نے 20 اپریل کو گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 786723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش